FATA فاٹا



























پاکستان کا نقشہ، قبائلی علاقہ جات سرخ رنگ میں نمایاں ہیں
تصویر:Federally Administered Tribal Areas in Pakistan (claims hatched).svg

پاکستان
 
·
 بحث ·

 
پاکستان کے قبائلی علاقہ جات چاروں صوبوں سے علیحدہ حیثیت رکھتے ہیں اور یہ وفاق کے زیر انتظام ہیں۔ قبائلی علاقہ جات 27 ہزار 220 مربع کلومیٹر کے علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں جو صوبہ سرحد سے منسلک ہیں۔

مغرب میں قبائلی علاقہ جات کی سرحد افغانستان سے ملتی ہیں جہاں ڈیورنڈ لائن انہیں افغانستان سے جدا کرتی ہے۔ قبائلی علاقہ جات کے مشرق میں پنجاب اور صوبہ سرحد اور جنوب میں صوبہ بلوچستان ہے۔

2000ء کے مطابق قبائلی علاقہ جات کی کل آبادی 33لاکھ 41 ہزار 70 ہے جو پاکستان کی کل آبادی کا تقریبا 2 فیصد بنتا ہے۔

قبائلی علاقہ جات کی ایجنسیاں

قبائلی علاقہ ان 7 ایجنسیوں/اضلاع پر مشتمل ہے:
 خیبر ایجنسی
 کرم ایجنسی
 باجوڑ ایجنسی
 مہمند ایجنسی
 اورکزئی ایجنسی
 شمالی وزیرستان
 جنوبی وزیرستان

ان کے علاوہ پشاور، ٹانک، بنوں، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ قبائلی علاقے بھی موجود ہیں۔

قبائلی علاقہ جات کے اہم شہروں میں میران شاہ، باجوڑ، وانا اور درہ بازار شامل ہیں۔